حیدرآباد۔19جولائی(اعتماد نیوز) سٹی کمشنر آف پولیس مہیندر ریڈی نے آج کہا
کہ شہر میں شاپنگ مالس اور عوامی علاقوں میں سکیورٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے آج ویسٹ زون میں سی سی ٹی
وی کیمپروں کے استعمال سے متعلق ایک
جائزہ اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جیب
کتروں اور دیگر سارقوں کو پکڑنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمپروں کا موثر
استعمال ضروری ہے۔